پہلے اسمبلی انتخابات اس کے بعد جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا / منوج سنہا

سرینگر /11اگست

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال ہوگا کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حد اختیار میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یوٹی میں چیزیں ترتیب کے مطابق ہو رہی ہیں: پہلے حد بندی، پھر اسمبلی انتخابات اور پھر ریاست کا درجہ بحال ہوگا ۔
جی سنہا نے کہا کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کا واحد اختیار ہے۔

Comments are closed.