پہلگام میں 14 روزہ سٹیٹ ہینڈ لوم ایکسپو کا اِنعقاد
ننت ناگ/13اکتوبر
جموں و کشمیر کے شاندار فن اوردستکاری کی نمائش کے لئے 12 اکتوبر 2023ءسے 25 اکتوبر 2023ءتک پہلگام میں 14 روزہ ایکسپو کا اِنعقاد کیا گیا ہے۔
اِس ایکسپو کو نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام ( این ایچ ڈی پی) کے تحت وزارتِ ٹیکسٹائل ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لوم) اسپانسر کیا ہے اور اس کا اہتمام ویور سروس سینٹر سری نگر نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اِشتراک سے” میرا ہینڈ لوم میرا فخر“ اور”کھادی فار نیشن، کھادی فار فیشن “کے موضوع پر کیا ہے۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کشمیرمحمود احمد شاہ نے بنکروں اور کاریگروں سے خطاب کیا اور ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کی مصنوعات، کھادی مصنوعات وغیرہ کی تیاری کی تجویز دی۔
ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے کئی معززین کے ساتھ تمام سٹالوں کا چکر لگایا اور مقامی بنکروں کی طرف سے تیار کردہ نمائش کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو ویور، کاریگروں اور کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کو ایک مناسب مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی مصنوعات خریداروں کو براہ راست فروخت کر سکیں اور سیاحوں اور لوگوں کو جموں و کشمیر کے بھرپور فن و ہنر کی جھلک حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرے گی۔
اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پی ڈی اے پارک، مین مارکیٹ پہلگام میں ایکسپو کا دورہ کریں اور مقامی مصنوعات خرید کر مقامی بنکروں کی مدد کریں۔
کانی پشمینہ شالوں، پشمینہ شالوں، وولن شالوں، مفلروں، کوٹوں، کمبلوں اور مختلف قسم کے ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات، کھادی پروڈکٹس کی جاری نمائش کی خصوصی توجہ خریداروں کے لئے ہینڈ لوم کی قیمتی مصنوعات سے مالا مال ہونے اور سنت کبیر اور مہاتما گاندھی کو عزت دے کر ہینڈ لوم مصنوعات کی تیاری کے لئے بنکروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے دستیاب ہوگی۔
Comments are closed.