پہلگام میں نوجوان نالہ لدر میں غرقاب

سری نگر،22جولائی

سیاحتی مقام پہلگام میں 24سالہ نوجوان نالہ لدر میں غرقاب ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر پہلگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 24سالہ نوجوان نالہ لدر میں نہا رہا تھا کہ اسی اثنا میں پانی کے تیز بہاو نے اس کو بہا کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔نوجوان کی شناخت باسط احمد بٹ ساکن سوپور کے بطور کی گئی ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک نالہ لدر میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.