پہلگام میں غیر قانونی تعمیرات:269 تعمیرات کو انحراف کیلئے نوٹس جاری کیے گئے / حکومت
سرینگر /06مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں تعمیرات میں انحراف کیلئے 269 نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحما ن پرہ کے سوال کے ایک تحریری جواب میں پہلگام میں غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات کی کل تعداد کے بارے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو محکمہ سیاحت کے وزیر بھی ہیںنے کہا کہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں 269 انحرافات کو نوٹس جاری کیے ہیں جو اتھارٹی کی طرف سے بی او سی اے کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا ” ان میں سے زیادہ تر میں PMAY اور مقامی لوگوں کے رہائشی مکانات شامل ہیں جو متعلقہ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ “
وزیر نے کہا کہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک نوڈل آفس ہے جو انحرافات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات، اگر کوئی ہے، کو نوٹیفائیڈ ایریاز پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں اٹھاتا ہے اور جب بھی ضرورت ہو مسمار کرنے کی مہم چلاتا ہے۔
Comments are closed.