
پہلگام سانحہ :سوگوار خاندانوں کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کے طور پر کل مکمل ہڑتال / میر واعظ ،مفتی اعظم جموں کشمیر
سرینگر /22اپریل / کے پی ایس
جس نے کسی بے گناہ کو قتل کیا، گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر دیا۔کشمیر کی خون میں بھیگی تاریخ کا ایک اور دن جب سیاحوں کو انتہائی بہیمانہ انداز میں بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔
کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیانا ت کے مطابق مجلس متحدہ علماءکے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق اورمسلم پرسنل لاءبورڈ کے چیرمین و مفتی اعظم جموں وکشمیر مفتی ناصرالاسلام نے کہا ہے ۔کشمیر ی عوام آج اپنے پیاروں کو کھونے والے اس طرح کے سانحات کے درد اور غم کو جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ اسلام میں ایسی لرزہ خیزی قابل نفرت ہے جو بنیادی طور پر امن خیر سگالی کا مذہب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انسانیت سوز حرکات انسانی قدروں اور اخلاقی اقدار کی صریحاً خلاف ورزی ہے . انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرہمیشہ بھائی چارے کا روادار ہے ۔انہوں نے اس سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کے طور پر جموں کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل مکمل ہڑتال کے ذریعے اس گھناو¿نے جرم کے خلاف پرامن احتجاج مظاہرہ کریں ۔
Comments are closed.