پہلگام حملہ: سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے امیت شاہ کچھ وقت میں سرینگر پہنچ رہے ہیں

سرینگر /22اپریل / ٹی آئی نیوز

وزیر داخلہ امیت شاہ جلد ہی سرینگر پہنچیں گے اور پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کریں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں امیت شاہ نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، اور کہا کہ وہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے سے غمزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا ” میرے خیالات ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے اس گھناو¿نے فعل میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، اور ہم مجرموں کے خلاف سخت ترین نتائج بھگتیں گے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں پی ایم مودی کو بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا ” وزیراعظم مودی کو واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی اور متعلقہ حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ تمام ایجنسیوں کے ساتھ فوری سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے جلد ہی سرینگر پہنچوں گا“۔

Comments are closed.