پٹن میں پنجاب کے ڈرائیور کی دم گھٹنے سے موت واقع

سرینگر /23دسمبر

شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور کمرے میں دم گھٹ جانے کے باعث لقمہ اجل بن گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ سوریش کمار ساکنہ پنجاب نامی ڈائیور پٹن کے گوپال نالی ہانجی ویرہ میں کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کی موت رات کے دوان کمرے میں دم گھٹ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیور کی موت رات کے دوران کمرے میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔

Comments are closed.