پٹن میں مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

سری نگر، سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہانجی ویرہ پٹن علاقے میں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس، فوج کی 29 آر آر اور ایس ایس بی کی ایک مشترکہ پارٹی نے ہانجی ویرہ پٹن میں قومی شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی جیسی کوئی شئی بر آؐمد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد ہی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی اور لوگوں کی آمد و رفت کو بھی محدود کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

دریں اثنا اس ضمن میں مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

یو این آئی

Comments are closed.