پٹن میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف لوگوں کا زور دار احتجاج

پٹن /24جنوری / ٹی آئی نیوز

شمالی قصبہ پٹن میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلا ف مرد و زن نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ فیصلہ نا قابل قبول ہے

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پٹن اورا س کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں جن میں خاص طور پر خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھیں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کو لیکر زور دار احتجاج کیا اور کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ با لکل بھی منظور نہیں ہے

احتجاجی خواتین نے کہا کہ علاقے میں پہلے سے ہی میٹر نصب ہیں اور اب سمارٹ میٹر لگانے کی باتیں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں میٹروں کی تنصیب ختم کی جا ئیں کیونکہ یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد میٹر وں کو ٹھایا جائے اور واضح کیا کہ وہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کو قعطی اجازت نہیں دیں گے

Comments are closed.