پٹنی ٹاپ جھڑپ : ایک ملی ٹنٹ زخمی، ایم 4 رائفل برآمد، آپریشن جاری/ پولیس
سرینگر /14اگست / ٹی آئی نیوز
پولیس کا کہنا ہے کہ پٹنی ٹاپ کے اکار جنگلات میں جاری تصادم آرائی میں ایک ملی ٹنٹ زخمی ہو گیا جبکہ جھڑپ کے مقام پر M4رائفل برآمد کر لی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ”اکار جنگل میں جاری جھڑپ میں ایک جنگجو زخمی ہوا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں خون کے کچھ دھبے ملے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کوئی جنگجو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا ہے۔
اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے ایک M4 رائفل بھی برآمد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اطلاع ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
Comments are closed.