پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اتوار کو بھی آئی کمی، پیٹرول 20پیسے اور ڈیزل 18پیسے سستا ہوا

سرینگر/23دسمبر: بین الاقوامی بازار میں مسلسل سستے ہورہے خام تیل کا اثر ہندوستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر آرہا ہے۔ اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہوگیا۔ وہیں اس دوران ڈیزل کی قیمت بھی 18 پیسے کم ہوگئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بین الاقوامی بازار میں مسلسل سستے ہورہے خام تیل کا اثر ہندوستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر آہا ہے۔ اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہوگیا۔ وہیں اس دوران ڈیزل کی قیمت بھی 18 پیسے کم ہوگئی۔راجدھانی دہلی میں اتوار کو ایک لیٹر پٹرول خریدنے کیلئے 70.7 روپے خرچ کرنے ہوں گے جبکہ ہفتہ کو اس کی قیمت 70.27 پیسے فی لیٹر تھی۔ وہیں ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے بعد ہی پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ بین الاقوامی سطح پر گزشتہ کچھ دنوں سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل بھی سستا ہورہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ لیبیا کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، اس لئے بین الاقوامی سطح پر قیمت میں 40 فیصد تک کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اکتوبر میں خام تیل 84 ڈالر فی بیرل تھا جو کہ اب 58 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

Comments are closed.