پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پر ہو رہی کٹوتی پر بریک، مسلسل دوسرے دن پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
سرینگر/18دسمبر : پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں پر ہو رہی کٹوتی پر بریک لگ گیا ہے۔ منگل کو پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اس اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 70.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 64.54 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں پر ہو رہی کٹوتی پر بریک لگ گیا ہے۔ منگل کو پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دہلی میں منگل کو پٹرول کی قیمت 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 7 پیسے بڑھی ہے۔اس اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 70.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 64.54 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے روپئے کی کمزوری کا اس میں بڑا حصہ رہا۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمت پر بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے ریٹ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی صورت حال پر منحصر ہوتے ہیں۔ اگر ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوتا ہے تو ہمیں باہر سے تیل خریدنے کے لئے زیادہ روپئے دینے پڑتے ہیں۔
Comments are closed.