پونچھ کے کئی دیہات میں جنگجو مخالف آپریشن شروع

جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے سنیچروار کی صبح پونچھ ضلع کے کئی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ پونچھ کے مینڈھر تحصیل میں جنگجو ﺅں چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دیہات کے علاوہ جموں پونچھ شاہراہ پر بھی تلاشی کارورائی شروع کی گئی تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ فورسز اور جنگجو ﺅں کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ۔

Comments are closed.