پونچھ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد لقمہ اجل
جموں، 26 ستمبر
پونچھ ضلع میں سڑک کے ایک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے
پولیس ذرائع کے مطابق پونچھ کے زیرت پلہ علاقے میں آلٹو کار (JK12C-6052) جس کو محمد صادق (سلیکشن گریڈ کانسٹیبل) چلا رہا تھا، کوحادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شخص، جمیل احمد، دونوں پلیرا کے رہائشی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ صادق کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جمیل کو ایس ڈی ایچ منڈی منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ معاملے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.