پونچھ میں کنٹرول لائن پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی

جموں، 22 فروری

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ہفتے کے روز حادثاتی طور پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں نانگی – ٹاکری علاقے میں ہفتے کو قریب گیارہ بجے ایک دھماکہ ہوا جب فوجی جوان معمول کے گشت پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک فوجی جوان اس وقت زخمی ہوا جب اس نے غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم رکھا۔
ان کا کہنا ہے کہ زخمی جواب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے ایک حصے کے طور پر سرحد کے آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں لگی ہوئی ہیں جو کبھی کبھی بارشوں سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس قسم کے حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔

Comments are closed.