پونچھ میں کنٹرول لائن پر 3 درانداز گرفتار،منشیات کی بھاری کھیپ ضبط: فوج

پونچھ، 31 مئی

فوج نے دعویٰ کیا یے کہ پونچھ میں کنٹرول لائن پر
تین دراندازوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا گیا

دفاعی ترجمان کے مطابق گلپور میں ایل او سی کے ساتھ ایک مشکوک نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے فوج نے فائرنگ کی جس کے بعد علاقے سے تین دراندازوں کو حراست میں لیا گیا
تینوں میں سے ایک زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد سے منشیات کی ایک بڑی کھیپ، ایک اے کے سیریز کی رائفل، گولیوں کے ساتھ دو پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.