پونچھ میں ملی ٹنسی کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے کے چھاپے

جموں، خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کی علی الصبح جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں ایک گھر کی تلاشی لی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے ہفتے کی علی الصبح قریب چار بجے پونچھ کے کیویاں گائوں میں محمد حافظ کے گھر کی تلاشی لی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائی ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی گئیں۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آٌپریشن شرع کیا ہے۔

ذرائع نے کہا پولیس اور سی آر پی ایف نئ جن علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے ان میں بچیاں والی، شیندرا، ٹھنڈی کاسی اور محلہ سیداں شامل ہے۔

یو این آئی

Comments are closed.