بین الاقوامی سرحدپر کھٹوعہ ضلع میں ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری
سرینگر/28جنوری: ہند پاک کے مابین کشیدگی کے بیچ سوموار کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سرحد پر آتشی گولہ باری ہوئی۔ادھر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔اسی دوران ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فورسز نے نصف درجن علاقوں کو محاصرے میں لیکر یلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تنائو وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ سوموار کو بین الاقوامی سرحد پر جموں کے کھٹوعہ ضلع میں میں پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صوبہ جموں کے ضلع کھٹوعہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور ماٹر گولے بھی داغے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہر ی آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی ،تاہم بھارتی فوج نے اس کا م اثر انداز میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے گولہ باری کی تصدیق کی ہے۔آر پار دونوں ممالک کی افواج کو ہوئے جانی نقصان کے بعد حد متارکہ پر صورتحال انتہائی دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔جموں کے پونچھ اور جواجوری ضلع میں مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔ادھر فورسز نے سوموار کو ضلع پونچھ میں کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔یہ آپریشن ضلع کے مینڈھر علاقے میںساکھی میدان اور دیگر دیہات میں جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس نے یہ آپریشن مشترکہ طور شروع کیا ہے۔فورسز نے علاقے میں کئی سڑکوں پرچیک پوئینٹ بھی کھڑا کئے ہیں اور علاقے میں باریک بینی سے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.