پونچھ میں لکڑی جمع کرنے کے دوران پہاڑی سے گرکر بچی لقمہ اجل
سرینگر /03جنوری /
پونچھ کے جنگلی علاقہ میں لکڑیاں جمع کرنے کے دوران نیچے نزدیکی پہاڑی سے نیچے گر جانے کے باعث ایک بچی کی موت واقع ہوئی ہے ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پونچھ ضلع میں لکڑیاں جمع کرنے کے دوران نیچے گرنے سے ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ صوبیہ دختر محمد خالد ساکنہ پتری چھجلا منکوٹ اپنی زرعی زمین سے لکڑیاں جمع کرتے ہوئے نیچے گر گئی اور اسے چوٹیں آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر والے اسے علاج کیلئے ایس ڈی ایچ مینڈھر پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ ادھر بچی کے موت کی خبر جونہی علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گئی اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی نظر آئی ۔
Comments are closed.