پونچھ میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، پانچ جوان زخمی

جموں27جنوری

جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سابجیان علاقے میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ جوان زخمی ہوئے ہیں۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز تحصیل منڈی کے سابجیان علاقے میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالہ میں جاگری ۔
انہوں نے کہاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اورآس پاس تعینات فوجی اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں سبھی کی حالت مستحکم ہے۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کیا ۔

Comments are closed.