پونچھ میں فوجی گاڑی میں آگ لگنے سے 4 فوجی از جان
جموں، 20 اپریل
جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں فوجی گاڑی میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس وجہ سے چار فوجی جھلس جانے سے جاں بحق ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں جمعرات کے روز فوجی گاڑی میں پراسرار طورپر آگ نمودار ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ گر چہ دیگر فوجی اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم اس حادثے میں چار فوجی برسر موقع ہی از جان ہوئے۔
حادثے میں مزید کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فوجی گاڑی پر آسمانی بجلی گر آنے کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی ہے۔ تاہم فوج نے اس حادثے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.