پونچھ میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار ، پانچ اہلکار لقمہ اجل ، پانچ دیگر زخمی

سرینگر /24دسمبر

جموں کے پونچھ ضلع میں بلنوئی میں فوج کی ایک گاڑی کے حادثے کی شکار ہوئی جس میں پانچ فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج کی گاڑی 150 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ فوجی ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ نیلم ہیڈکوارٹر سے بلنوئی گھوڑا پوسٹ کی طرف جاتے ہوئے فوجی گاڑی گھوڑا پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے بعد کوئیک ری ایکشن ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ دس فوجی زخمی ہوئے جبکہ ان میں سے پانچ کو شدید چوٹیں آئیں، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ انہوں نے مزید کہا کہگاڑی میں کل 18 فوجی سوار تھے۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

۔فوج کے نائٹ وائٹ کارپس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں جان گنوانے والے فوجی اہلکاروں کو خراج پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ۔

Comments are closed.