پونچھ میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار ، ایک اہلکار از جاں ، دوسراز خمی

پونچھ /16جنوری

پونچھ ضلع میں ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو ا

۔ ذرائع کے مطابق کیسالیان علاقے میں ایک فوجی گاڑی اس وقت حادثے کی شکار ہوئی جب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور کھائی میں جاگری ۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دو فوجی اہلکار زخٰمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ایک اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.