پونچھ میں زیر تعمیر سرنگ میں کام کرتے ہوئے 2 مزدور زخمی

سرینگر /11مارچ /

پونچھ میں بھٹادھوریان سے چٹی بھٹی سنگھیوٹے علاقے کے درمیان نیشنل ہائی وائے پر زیر تعمیر سرنگ میں کام کرتے ہوئے دو مزدور زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ دونوں مزدورں کی شناخت وکرم سنگھ ولد پریم سنگھ ساکنہ رام بن اور تزیم حسین ولد غلام حسین ساکنہ سنگلدان رام بن کے طور پر ہوئی ہے جنہیں سب ضلع اسپتال سورنکوٹ لے جایا گیا اور بعد میں انہیں جدید علاج کیلئے جی ایم سی راجوری ریفر کیا گیا۔

بلاک میڈیکل آفیسر سرنکورٹ ڈاکٹر محمد یوسف چودھری نے مزدوروں کے جوڑے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Comments are closed.