پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران 6 گرینیڈ برآمد:پولیس
جموں، 28 اگست
سیکورٹی فورسز نے بدھ کو پونچھ ضلع کے سندھرا علاقے کے دچی جنگل میں چھ دستی بم برآمد کئے۔
پولیس کے مطابق ڈاچی جنگل کے جنرل علاقے میں ڈرون کے ذریعے تھیار پھیکنے کے بارے میں سیکورٹی فورسز کو ایک قابل اعتماد اطلاع ملی ہے۔
جلد ہی فوج کی 39 آر آر کی ٹیم نے ڈاچی جنگل، سندھرا میں سرچ آپریشن شروع کیا اور چھ دستی بم برآمد کر لیے۔
رپورٹ درج ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
Comments are closed.