پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک پاکستانی در انداز گرفتار
موں، 12 دسمبر
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک فوج نے ایک پاکستانی در انداز کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پونچھ کے نور کوٹ گائوں کے نزدیک ایل او سی پر بدھ کی شام فوجی جوانوں نے ایک پاکستانی در انداز کو گرفتار کیا جب اس نے مبینہ طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحول سے کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد نہیں ہوا ہے تاہم اس کی پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔در انداز کی شناخت 18 سالہ محمد صادق کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.