پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی باشندے کو حراست میں لیا گیا
جموں، 13 اکتوبر
پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوج نے جمعہ کی صبح ایک ‘ذہنی طور بیمار’ پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مستعد فوجی جوانوں نےجمعہ کی صبح پونچھ میں ایل او سی پر ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ حراست میں لیا گیا پاکستانی شہری ‘ذہنی طور بیمار’ لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام پہلوﺅں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.