پونچھ میں ایل او سی پر معمر پاکستانی شخص گرفتار
جموں، 5 جون
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک عمر رسیدہ شخص کو ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر گھورا پوسٹ کے نزدیک منگل کی شام پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ شہری کو گرفتار کیا گیا جو ہندوستانی علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔
انہوں نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت 72 سالہ منیر حسین ساکن بتال پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے طور پر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی نے مذکورہ شخص کو دیکھا جو غیر مسلح تھا اور ہندوستانی علاقے کی طرف آ رہا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرچہ اس نے فوج کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ وہ غیر دانستہ طور پر اس طرف داخل ہوا ہے
Comments are closed.