پونچھ :ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

جموں /18جنوری

پونچھ میں جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ سرنکوٹ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اس شخص پر جنگل کے علاقے میں ریچھ نے حملہ کیا۔حملے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے زخمی شہری کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔

ادھر جنگلی ریچھ کے حملے میں شہری کے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے ۔

Comments are closed.