پونچھ حملہ :وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 27دسمبر کو جموں وارد ہونگے

سرینگر /25 دسمبر/

پونچھ حملے کے ما بعد صورتحال کا جائزہ لینے جہاں فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے وار دجموں ہوئے وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 27 دسمبر کو جموں کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پونچھ اور راجوری سیکٹر میں حالیہ حملوں کے بیچ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے جموں کے ہنگامی دورہ پر واردہوئے اور انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ فوجی سربراہ نے جموں پہنچنے کے بعد راجوری اور پونچھ کے اضلاع کا دورہ کرکے وہاں کنٹرول لائن کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کو جائزہ لیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی27دسمبر کو جموں کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں ۔ وہ ایک دن کے لیے جموں میں ہوں گے، اس دوران وہ 16 کور کے اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کریں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ دورے کے دوران فوجی حکام کے ساتھ راجوری اور پونچھ کا بھی دورہ کریں گے، فوجیوں اور عام شہریوں سے بات چیت کریں گے جبکہ اس کے علاوہ جموں راج بھون میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ جموں کا دورہ کریں گے اور حالیہ اور جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور وہاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر تبادلہ خیال کریں گے۔ادھر خیال رہے کہ فوجی ہیڈ کوارٹر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں کی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Comments are closed.