پونچھ حملہ: ایک اور فوجی اہلکار دم توڑ ِبیٹھا، ہلاکتوں کی تعداد چار پہنچ گئی
پونچھ/21 دسمبر
تھانہ منڈی بفلیاز علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نتیجے میں 3 فورسزاہلکار برسر موقع ہی جاں بحق ہوئے جبکہ مزید تین کو تشویشناک حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ایک اور فوجی اہلکار فم توڑ بیٹھا
۔معلو م ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج نے بدھ کے روز ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تھانہ منڈی راجوری کے بفلیاز علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوج کی د و گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔
زخمی فوجی اہلکاروں میں سے تین موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ ایک اور زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد چار پہنچ گئی
مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.