پونچھ جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع / پولیس

پونچھ / 24نومبر / ٹی آئی نیوز

مشکوک نقل و حرکت ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں مینڈھر کے نار جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گھنے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے اندیشے پر فوج نے کئی دن پہلے کومبنگ آپریشن شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا”فوج نے آج تقریباً 12بجکر 30منٹ پر بھٹادورین کے جنگلات میں تقریباً 15 راو¿نڈ گولیاں چلائیں، تاہم اس عمل کا کوئی جواب نہیں ملا“
انہوں نے کہا کہ ”احتیاطی اقدام کے طور پر، بھمبر گلی اور جڑانووالی گلی کے درمیان گاڑیوں کی ٹریفک ہائی وے کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا ہے“

Comments are closed.