پونچھ:کنٹرول لائن کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج کی فائرنگ

پونچھ، 24 جون

پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب چکندا باغ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی

فوج کا کہنا تھا کہ کل رات فوج نے کچھ مشتبہ حرکت دیکھی جس پر علاقے کے گلپور سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی فوج کی طرف سے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔ ابھی تک اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments are closed.