پولیس کے زیر اہتمام نئے فوجداری قوانین پر کشمیر یونیورسٹی میں ایک روزہ ورکشاپ

سرینگر/28جون / ریاض بٹ

سرینگر میں پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے ابن خلدون آڈیٹوریم ہال میں نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہی پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں کشمیر یونیورسٹی کے 200 سے زائد طلبہ اور فیکلٹی ممبران بشمول رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی سری نگر ڈاکٹر نصیر اقبال، ہیڈ اینڈ ڈین سکول آف لاءکشمیر یونیورسٹی پروفیسر محمد حسین اور پولیس افسران بشمول ایس پی سٹی حضرت بل زون سرینگرہلال خالق بٹ(جے کے پی ایس)نے شرکت کی۔

اس موقعہ پرایس ڈی پی او زکورا عاشق حسین (جے کے پی ایس) نے نئے فوجداری قوانین اور ہندوستانی فوجداری انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ان قوانین کے اثرات پر ایک لیکچر دیا۔ اس کے علاوہ نئے فوجداری قوانین کی فراہمی، ان کے نفاذ/عمل کے بارے میں بصیرت حاصل کی گئی تاکہ ہندوستانی فوجداری نظام کو جدید دور کے مطابق اس کی تاثیر میں اضافہ کیا جا سکے۔فیکلٹی سٹاف اور طلبہ نے ورکشاپ کے انعقاد پر سرینگر پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed.