پولیس نے گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

سرینگر /05اپریل

سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن صفا پورہ میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا انعقاد ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر-آئی پی ایس کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور اس کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل شری جی ایچ حسننے کی تھی، اس کے علاوہ ایس ایچ او پی ایس صفا پورہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں ضلع گاندربل کے شہریوں، نوجوانوں اور طلباءنے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاءکو سائبر خطرات/جرائم کی مختلف اقسام جیسے شناختی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل نے شرکاءکو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر سرچنگ کرتے وقت مشکوک ویب سائٹس سے بچنے کے لیے محفوظ برا¶زنگ کی عادتیں اپنائیں۔ انہوں نے شرکاءسے OTP یا بینک اکا¶نٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز شیئر نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ افسران نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ شرکاءکو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا۔
شرکاءنے سائبر آگاہی پروگرام کے انعقاد اور عام لوگوں میں مختلف سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments are closed.