پولیس نے اونتی پورہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد قرق کی

سرینگر /12دسمبر/

منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے ایک منزلہ، رہائشی مکان جس کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے، ایک بدنام زمانہ منشیات فروش تاج المسعودی ولد مرحوم بدرالدین مسعودی ساکن بگاندر، پامپور کے سیکشن 6 این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کے تحت قرق کیا۔

ایس ڈی پی او پامپور کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پامپور کے ذریعہ کی گئی انکوائری کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی، جو مذکورہ منشیات فروش کے ذریعہ منشیات اور نفسیاتی مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔ مذکورہ منشیات فروش بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات فروش فی الحال PIT-NDPS ایکٹ کے تحت حراست میں ہے اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند ہے۔

یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ جائیداد کی قرق کے حوالے سے پولیس کے اقدام کو سراہا جو کہ منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے پیدا ہوئی ہے۔

Comments are closed.