پولیس محکمہ میں پھیر بدل ، امتیاز حسین ایس ایس پی سرینگر ، غلام جیلانی ایس ایس کپواڑہ اور افروز احمد ایس پی ہند وارہ تعینات
سرینگر/30 اگست / ٹی آئی نیوز
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے وادی میں چار سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا
اس ضمن میں جاری حکمنامہ کے مطابق امتیاز حسین کو ایس ایس پی سرینگر ،زاہد ملک کو ایس ایس پی بارہمولہ ،غلام جیلانی وانی کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کپواڑہ اور افروز احمد کا تبادلہ کرکے انہیں ایس پی ہندوار ہ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ماہ 16 اگست کو محکمہ پولیس میں ایک بڑا ردوبدل ہوا تھا جس میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہونے سے قبل 33 آئی پی ایس، جے کے پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.