پولیس محکمہ میں بھاری پھیر بدل محمد یوسف ایس پی پلوامہ تعینات ، طاہر اشرف بھٹی ایس پی، سی آئی ڈی سی آئی کشمیر ہونگے
سرینگر /22فروری / سی این آئی
جموں کشمیر انتظامیہ نے عوامی مفاد ات کے حق میں پولیس محکمہ میںبھاری پھیر بدل کرتے ہوئے 50ایس پیز کا تبادلہ اور تقرریاں عمل میں لائی ۔ محمد یوسف کو ایس پی پلوامہ جبکہ طاہر اشرف بھٹی، کو ایس پی، سی آئی ڈی سی آئی کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سی این آئی کے مطابق انتظامیہ نے 50 سینئر پولیس افسران کے فوری طور پر تبادلے اور تقرریوں کا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ حکمنامہ کے مطابق سوارن سنگھ کوتوال، ایس ایس پی، سیکورٹی، جموں، کا تبادلہ کرکے انہیں کمانڈنٹ، ایس ڈی آر ایف پہلی بٹالین کے بطور تعینات کیا گیا ہے ۔ اس طرح سے اعجاز احمد بٹ کمانڈنٹ13یو آئی بٹالین کو تبدیل کرکے انہیں فیاض احمد لون کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔محمدارشد کمانڈنٹIPO1207بٹالین کا تبادلہ کرکے انہیں کمانڈنٹ،آئی آر 13بٹالین اعجاز احمد بٹ کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے۔
اسی طرح سے محمد عارف ریشو، ایس ایس پی، ریلویز، جموں کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے کمانڈنٹ آئی آ ر 8بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ فیاض احمد لون کو جاوید احمد ڈار کی جگہ آئی جی پی آرمڈ/آئی آر پی کشمیر میں ایس او تعینات کیا گیا ہے۔شمشیر حسین، کمانڈنٹ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی سیکورٹی جموں، تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق منظور احمد میر ایس پی ٹریفک (رورل) کشمیر کو رویندر پال سنگھ کی جگہ اے ڈی جی پی سیکورٹی جموں کشمیر میں اسٹاف آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔محمد یوسف ایس پی اونتی پورہ کو تبدیل کرکے ایس پی پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ جیلانی وانی،کو پولیس ہیڈکوارٹر،میں تعیناتی کے احکامات کا انتظار کرنے کا کہا گیا ہے ۔ اے ڈی جی پی سیکورٹی کے اسٹاف آفیسر رویندر پال سنگھ کو منظور احمد میر کی جگہ ایس پی ٹریفک (رورل) کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔لیاقت علی، ایس پی اے پی سی آر کشمیر، کو دستیاب اسامی پر تبدیل کر کے کمانڈنٹ آئی آر 9ویں بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ابرار احمد چودھری، کمانڈنٹ آئی آر پانچویں بٹالین کو کمانڈنٹ 12ویں بٹالین محمد ارشد کی جگہ تعینات ہوئے۔جمیل احمد، وائس پرنسپل، ایس ٹی سی تلواڑہ، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے پرنسپل، ایس ٹی سی تلواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ایم فضیل قریشی، جوائنٹ ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹر)، ایس ایس ایف، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایس پی ٹریفک (سٹی) جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔رنجیت سنگھ، وائس پرنسپل، پی ٹی ایس، کٹھوعہ کا تبادلہ اور ایس پی ٹریفک (رورل) جموں، موہن لائی کیتھ کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔موہن لال کیتھ، ایس پی، ٹریفک (رورل) جموں کا تبادلہ اور ایس پی، ریلویز، جموں، محمد عارف ریشو کی جگہ تعیناتی کی گئی ہے۔اعجاز احمد زرگر، ایس پی، سی آئی ڈی (اے) ہیڈ کوارٹر، کو تبادل کرکے انہیں محمد یوسف کی جگہ ایس پی، اونتی پورہ تعینات کیا گیا ۔
Comments are closed.