پولیس سربراہ کی سربراہی میں میٹنگ ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر/ 17جنوری
پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کی شام کو سری نگر میں سیکورٹی صورتحال اور یوم جمہوریہ کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کی خاطر چلائے جارہے آپریشنز میں مزید وسعت لانے کی ہدایت دی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس چیف دلباغ سنگھ نے پی سی آر سری نگر میں وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں اے ڈی جی پی وجے کمار، ڈی آئی جی سینٹرل سجیت کمار ، ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال ، ایس ایس پی پی سی آر زبیر احمد خان، ایس پی آپریشنز سری نگر ، ڈی آئی جی نارتھ کشمیر وویک گھپتا، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رائیس بٹ کے علاوہ دیگر سینئر آفیسر ان نے شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہیومن انٹیلی جنس کو مزید مضبوط بنائے۔ا±ن کے مطابق دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کی خاطر چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں ار اس میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے۔پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز چلا رہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ا±ن کے مطابق دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔

پولیس سربراہ نے یو اے پی اے اور این ڈی پی ایس کیسوں کو جلدازجلد نپٹانے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات ا±ٹھانے کی ضرورت ہے۔ا±ن کے مطابق ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر عوام الناس سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں جو نیک شگون ہے۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پولیس چیف نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے کارگر اقدامات ا±ٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ معاونین اور منطقی مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔اس سے قبل اے ڈی جی پی وجے کمار نے پولیس سربراہ کو کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

Comments are closed.