پنچایت انتخابات۔2018 :ساتو ی مرحلے میں ریاست میں75.3 فیصد ووٹنگ درج: سی ای او

جموں صوبے میں84.8 فیصد جبکہ کشمیر صوبے میں30.3 فیصد پولنگ ریکارڈ

جموں : ریاست میںپنچایتی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں آج ریاست بھر میں مجموعی طور پ75.3 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
چیف الیکٹورل افسر جموں وکشمیر شالین کابرا کے مطابق جموں صوبے میں84.8 فیصد جبکہ کشمیر صوبے میں30.3فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
شالین کابرا نے ضلع وار تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ میں25.2فیصد ،بارہ مولہ میں17.8فیصد، گاندربل میں30.9 فیصد،بڈگام13.1 فیصد،کپواڑہ میں 45فیصد،اننت ناگ میں 15.5فیصد،رام بن میں83 فیصد، ریاسی میں 86.7فیصد ،سانبہ میں85.5فیصد، جموں میں83.7 فیصد،راجوری میں84 فیصداور پونچھ میں86.6 فیصدپولنگ درج کی گئی۔
سی ای او نے مزید کہا 17 ؍نومبر2018 کومنعقدہ پہلے مرحلے میں74.1 فی صد پولنگ مجموعی طور پر ریکارڈ کی گئی جس میں64.5 فیصدکشمیر صوبے جبکہ79.4 فیصد ووٹنگ جموں صوبے میں ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ریاست میں71.1 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے جن میں سے80.4 فیصد پولنگ جموں صوبے اور52.2 فیصدپولنگ کشمیر صوبے میں دیکھنے کو ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے کے دوران75.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جس میں سے55.7 فیصدکشمیر صوبے جبکہ83.0 فیصدجموں صوبے میں درج کی گئی۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ریاست میں مجموعی 71.3فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں سے جموں صوبہ میں 82.4 فیصدجبکہ کشمیر صوبہ میں 32.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ریاست میں مجموعی 71.1فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں سے جموں صوبہ میں 85.2 فیصدجبکہ کشمیر صوبہ میں33.7فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ریاست میں مجموعی 76.9فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں سے جموں صوبہ میں 84.6 فیصدجبکہ کشمیر صوبہ میں17.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.