پنچایتی اِنتخابات ۔2018ء ۔چھٹا مرحلہ : 590 سرپنچ حلقوں کیلئے 1716 اُمید وار جبکہ 4546 پنچ وارڈوں کیلئے 6689اُمید وار میدان میں

سری نگر: پنچایتی اِنتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 590 سرپنچ حلقوں کے لئے 1716 جبکہ 4546 پنچ وارڈوں کے لئے 6689 اُمید وار میدان میں رہے گئے ہیں۔پنچایتی انتخابات 2018 کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ اور کائونٹنگ کا عمل یکم دسمبر 2018 ء کو منعقد ہوگا۔
چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر شالین کابرا کے مطابق چھٹے مرحلے کے لئے بانڈی پورہ ضلع میں 15سرپنچ حلقوں کے لئے 19امیدوار جبکہ 107پنچ وارڈوں کے لئے 81امید وار میدان میں ہیں ، بارہمولہ ضلع میں 24سرپنچ حلقوں کے لئے 19 امید وار اور188پنچ وارڈو کے 21امید وار میدان میں ہیں، گاندبل ضلع میں 24سرپنچ حلقوں کے لئے 52امید وار جبکہ 18 پنچ وارڈوں کے لئے 144امید وار میدان میں ہیں،سری نگر ضلع میں 9سرپنچ حلقوں کے لئے 10 امید وار جبکہ 79پنچ وارڈوں کے لئے 22اُمیدوار میدان میں ہیں، بڈگام ضلع میں 25سرپنچ حلقوں کے لئے 25امیدوار اور 181پنچ وارڈوں کے لئے 110 امید وار میدان میں ہیں، پلوامہ ضلع میں 29سرپنچ حلقوں کے لئے 6 امیدوار جبکہ 229 پنچ وارڈوں کے لئے 8اُمید وار میدان میں ہیں، شوپیاں ضلع میں 11سرپنچ حلقوں کے لئے 5امید وار اور 91پنچ وارڈوں کے لئے 17امید وار میدان میں ہیں ، کولگام ضلع میں 38سرپنچ حلقوں کے لئے 32امید وار جبکہ 302 پنچ وارڈوں کے لئے 72امید وار میدان میں ہیں، اننت ناگ ضلع میں 52سرپنچ حلقوں کے لئے 65امید وار جبکہ 382 پنچ وارڈوں کے لئے 180 اُمید وار میدان میں ہیں۔اسی طرح ڈوڈہ ضلع میں 47 سرپنچ حلقوں کے لئے 195امید وار جبکہ 329پنچ وارڈوں کے لئے 683 امید وار میدان میں ہیں، رام بن ضلع میں 18 سرپنچ حلقوں کے لئے 70امید وار جبکہ 136 پنچ وارڈوں کے لئے 263امید وار میدان میں ہیں، ادھمپور ضلع میں 47سرپنچ حلقوںکے لئے 228امید وار جبکہ 367 پنچ وارڈوں کے لئے 809 امید وار میدان میں ہیں، ریاسی ضلع میں 21سرپنچ حلقوں کے لئے 76 امید وار جبکہ 181 پنچ وارڈوں کے لئے 383امید وار میدان میں ہیں ، کٹھوعہ ضلع میں 54سرپنچ حلقوں کے لئے 263امید وار جبکہ 420پنچ وارڈوں کے لئے 954امید وار میدان میں ہیں، سانبہ ضلع میں 36سرپنچ حلقوں کے لئے 149امید وار جبکہ 284 پنچ وارڈوں کے لئے 672امید وار میدان میں ہیں ، جموں ضلع میں 50سرپنچ حلقوں کے لئے 208امید وار جبکہ 406پنچ وارڈوں کے لئے 990 امید وار میدان میں ہیں، راجوری ضلع میں 58سرپنچ حلقوں کے لئے 195 امید وار جبکہ 416 پنچ وارڈوں کے لئے 797 امید وار میدان میں ہیں۔ اسی طرح پونچھ ضلع میں 32 سرپنچ حلقوں کے لئے 99امید وار جبکہ 268 پنچ وارڈوں کے لئے 483ا مید وار میدان میں ہیں۔
سی ای او کے مطابق دوسرے مرحلے کے لئے 468سرپنچ حلقوں کے لئے 1038 امید وار اور 3610 پنچ وارڈوں کے لئے 4165امید وار میدان میں ہیں۔دوسرے مرحلے کے پنچایتی انتخابات اور کائونٹنگ 20نومبر 2018ء کو ہوگی۔
تیسرے مرحلے کے لئے 553سرپنچ حلقو ں کے لئے 1371امیدوار جبکہ 4279 پنچ وارڈوں کے لئے 5426ا مید وار میدان میں ہیں۔تیسرے مرحلے پنچایتی انتخابات اور کائونٹنگ 24نومبر 2018ء کو عمل میں لائی جائے گی۔
چوتھے مرحلے کے پنچایتی انتخابات کے لئے 531سرپنچ حلقوں کے لئے 1382ا میدوار جبکہ 4140پنچ وارڈوں کے لئے 5201 امید وار میدان میں ہیں۔ چوتھے مرحلے کے ووٹنگ اور کائنٹنگ کا عمل 27نومبر 2018ء کو منعقد ہوگا۔
پانچویں مرحلے کے پنچایتی انتخابات کے لئے 541 سرپنچ حلقوں کے لئے 1209 امید وار جبکہ 4297پنچ وارڈوں کے لئے 4723امید وار میدان میں ہیں ۔ پنچایتی انتخابات 2018 ء کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ اور ووٹ گنتی 29نومبر 2018ء کو ہوگی۔

Comments are closed.