پنچایتی اِنتخابات ۔2018ء: سی ای او نے آخری مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی

سری نگر: چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے شالین کابرا نے آج سرپنچوں اور پنچوں کو منتخب کر نے کے سلسلے میں پنچایتی انتخابات 2018ء کے آخری مرحلے کے اِنعقاد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی۔
نوٹیفکیشن صوبہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نٹ نُسا ، درگہ مولہ اور ماگام بلاکوں کیلئے ، ضلع بانڈی پورہ میں بنکوٹ ، ضلع بارہمولہ ک تُجر شریف ، ہردہ بورا اور ٹنگمرگ ، ضلع گاندربل کے واکورہ ، ضلع بڈگام کے چاڈورہ اور پکھر پورہ ، ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ اور اونتی پورہ ، ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ ، ضلع کولگام کے کولگام بلاک اور ضلع اننت ناگ کے پہلگام بلاکوں کے لئے جاری کی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22؍ نومبر 2018ء (جمعرات ) مقررکی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 24؍ نومبر 2018ء ( سنیچروار) کو ہوگی۔کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 26؍ نومبر 2018ء (سوم وار) مقرر کی گئی ہے ۔اِنتخابات11؍ دسمبر 2018ء ( منگل وار ) کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک منعقد ہوں گے اور اسی دِن ووٹ شماری بھی ہوگی۔اِنتخابات کا عمل 17؍ دسمبر 2018ء ( سوم وار ) کو مکمل ہوگا۔

Comments are closed.