پنچایتی انتخابات ۔2018: حکومت نے انتخابات والے علاقوں میں چھٹی کا اعلان کیا

جموں : حکومت نے 17؍نومبر سے شروع ہونے والے پنچایتی انتخابات 2018 کے سلسلے میں انتخابات ہونے والے علاقوں میں اُس دِن عام چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
اِس سلسلے میں جی اے ڈی سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پنچایتی انتخابات 2018ء کے انتخابات کے دِن متعلقہ اضلاع کے سی ڈی بلاکوں کے حدود میں عام چھٹی ہوگی ۔
حکمنامے کے مطابق جن ملازمین کو دیگر علاقوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے جانا ہوگا اُن کے حق میں بھی خصوصی کیجول رخصت منظور کی جائے گی تاہم انہیں واپسی پر اس کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

Comments are closed.