پندرہ ممالک کے سفارت کاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر

نئی دہلی، 25 ستمبر

جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیے تقریباً 15 ممالک کے سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دورے پر ہے۔
ذرائع نے یہاں بتایا کہ 15 ممالک کے سینئر سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جاری اسمبلی انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لئے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہا ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، میکسیکو، گیانا، جنوبی کوریا، صومالیہ، پناما، سنگاپور، نائجیریا، اسپین، جنوبی افریقہ، ناروے، تنزانیہ، روانڈا، الجزائر اور فلپائن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ان ممالک کے سفارتخانوں کی نمائندگی ان کے چارج ڈی افیئرز یا ڈپٹی چیف آف مشن کر رہے ہیں۔ دیگر کی نمائندگی منسٹر کونسلر سطح کے سفارت کار کر رہے ہیں۔

Comments are closed.