پنجورہ شوپیان میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام ، پولیس نے کیس درج کر لی
سرینگر /12مارچ / ٹی آئی نیوز
شوپیان کے پنجورہ علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے جموں کشمیر بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس میں ناکام ہوئے
معلوم ہوا ہے کہ نا معلوم افراد نے اعلی الصبح اے ٹی ایم کو لوٹنے کی ایک کوشش کی اور جونہی انہوں نے اے ٹی ایم کا شٹر توڑ دیا تو وہاں کچھ مقامی لوگوں نے شور مچا یا جس کے بعد وہ بھاگ گئے
ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے
Comments are closed.