پنجاب کے شہریوں کی ہلاکت میںملوث ملی ٹنٹ گرفتار ،ہتھیار بھی بر آمد / آئی جی پی کشمیر

سرینگر /13فروری

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ سرینگر کے شالہ کدل علاقے میں امرتسر کے دو شہریوں کی ہلاکت کا کیس حل کیا گیا ہے اور اس میںملوث مقامی ملی ٹنٹ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

سرینگر میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو شہری جو لکڑی کا کام کرتے تھے پر پر شہید گنج کے علاقے شالہ کدل میں حملہ کیا گیا جس میں دونوں کی موت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک کیس اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شہید گنج میں درج کر لی گئی اور ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر کی طرف سے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے اس کیس پر کام کرتے ہوئے بہت سے مشتبہ افراد کو پکڑا اور شواہد جمع کرنے کے بعد کیس کا کلیدی ملزم عادل منظور گنائی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور تفتیش کے دوران انہوں نے اپنا جرم قبول کیا ۔

آئی جی پی کے مطابق عادل منظور لانگو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس نے ایک پاکستانی ہینڈلر کی ہدایت پر سرینگر میں حملے کرنا قبول کیا جبکہ حملے کیلئے استعمال شدہ پستول بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

Comments are closed.