پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری سٹیشن میں فائرنگ، چار ہلاک
چنڈی گڑھ/ 12 اپریل/ ٹی آئی نیوز
پنجاب میں بدھ کی صبح بٹھنڈہ ملٹری سٹیشن میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے اس کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ برادر کشی کا تھا ۔
پنجاب کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، ایس پی ایس پرمار نے پی ٹی آئی کو فون پر بتایا”’یہ دہشت گرد حملہ نہیں ہے، یہ باہر سے حملہ نہیں ہے۔ یہ ایک برادرانہ واقعہ ہے۔“
قبل ازیں، فوج نے کہا کہ صبح 4:35 بجے فائرنگ کے واقعے کے بعد کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.