پنجاب میں بین الاقوامی سرحدکے قریب کواڈ کاپٹر بر آمد
سرینگر /20فروری /
سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ سرحدی حفاظتی فورس نے ایک مرتبہ پھر پنجاب میں سرحد کے قریب ایک کواڈ کاپٹر بر آمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے فاضلکا ضلع کے ایک گاﺅں کے قریب کھیتوں سے کواڈ کاپٹر ر بر آمد کر لیا گیا ہے ۔بی ایس ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے کے کھیتوں میں ایک کواڈ کاپٹر گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کو دیکھا جس کے بعد پولیس اور بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر س کی ٹیم وہان پہنچ گئی جنہوںنے وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور تلاشی آپریشن کے دوران دستوں نے فاضلکا ضلع کے گاو¿ں نیو ہستہ کلاں کے قریب کھیت سے ایک کواڈ کاپٹر (ڈی جے آئی میٹرس) برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر کو تحویل میںلینے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو فی الحال جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کھیت سے کچھ بھی قابل اعتراض مواد بر آمد نہیں ہوا ہے تاہم اس کے باوجود بھی تلاشی آپریشن میں وسعت لائی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی سرحد کے قریب آئے روز ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے چلتے وہاں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔
Comments are closed.