پنجاب اور جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے، وکاس بگا قتل کا ملزم گرفتار
لدھیانہ 12 اگست
پنجاب اور جموں کشمیر میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے مشترکہ چھاپوں کے نتیجے میں کاؤنٹر انٹیلی جنس، لدھیانہ اور لدھیانہ کمشنریٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وکاس بگا کے قتل کیس میں مطلوب مفرور مکل کو گرفتار کر لیا ۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے پیر کو کہا کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی وکاس بگا قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں این آئی اے نے گونڈا اور اتر پردیش کے دو لوگوں کو مطلوب مشتبہ قرار دیا تھا۔
ڈی جی پی نے کہا کہ مالیاتی سراغ اور خفیہ اطلاعات سمیت بہترین ٹیم ورک اور سائنسی تحقیقات گرفتاری کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی۔ ا
Comments are closed.