پنجاب:امرتسرمیں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو چینی ساختہ ڈرون برآمد
چنڈی گڑھ، 29 اکتوبر:
پنجاب کے امرتسر اور ترن تارن اضلاع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو الگ الگ واقعات میں دو ڈرون برآمد کیے گئے
بی ایس ایف کے مطابق ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، اتوار (29 اکتوبر) کو امرتسر کے داؤکے گاؤں کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس کی طرف سے تلاشی مہم چلائی گئی۔
اہلکار نے بتایا کہ تلاشی کے دوران بی ایس ایف کے دستوں نے ایک کھیت سے ایک چینی ڈرون برآمد کیا۔
ہفتہ کی شام، ترن تارن کے ڈھولن گاؤں میں بی ایس ایف نے پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ایک اور ڈرون برآمد کیا۔
بی ایس ایف کے اہلکار نے بتایا کہ برآمد کیا گیا ڈرون ایک چینی کواڈ کاپٹر تھا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی سمگلروں کی ایک اور کوشش کو بی ایس ایف نے ناکام بنا دیا۔ (ایجنسیاں)
Comments are closed.